اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کے حوالے سے عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر پوری کہانی تیار کی ہے، عمران خان یوٹرن لینے کے ماہر ہیں‘ وہ صرف وزیراعظم بننا چاہتے ہے لیکن پچھلے دروازے سے وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو نئے پاکستان کا جھانسہ دیا، 35 پنکچرز کی باتیں جھوٹ نکلیں، خیبر پختونخوا میں احتساب کا قانون تبدیل کردیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں نے استعفے دیئے، عمران خان بتائیں خیبر پختونخوا میں نیب کیوں آزاد نہیں؟ اُنہوں نے پاناما پیپرز کے حوالے سے کہا کہ آئی سی آئی جے نے اپنی ویب سائٹ سے وزیر اعظم کا نام ہٹایا اور اس حوالے سے وضاحت بھی پیش کی، عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر پوری کہانی تیار کی۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، تحریک انصاف میں عمران خان کی ذاتی پسند نا پسند چلتی ہے