اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاحتی مقامات کی ترقی سے قبل سائنسی بنیادوں پر فزیبلٹی اور منصوبہ بندی لازمی ہے،سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ اور مقامی ورثہ کو محفوظ بنانےکی ضروت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سیاحت پر قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور قومی سیاحت رابطہ بورڈ کے چیئرمین سید ذوالفقار عباس بخاری،وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود،سیکرٹری کابینہ،پنجاب،خیبرپختونخوااور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز،ایم ڈی پی ٹی ڈی سی اور اعلی حکام نے شرکت کی۔سندھ،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم کو پنجاب،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے سیاحتی مقامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔یہ سیاحتی مقامات سالٹ رینج،پوٹھوہار پلیٹو،،سوات،مری اور گوادرمیں ہیں۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں سرکاری ا راضی پر تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ڈومیسٹک سیاحت بڑھانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحتی مقامات کی ترقی سے قبل سائنسی بنیادوں پر فزیبلٹی اور منصوبہ بندی لازمی ہے،سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ اور مقامی ورثہ کو محفوظ بنانےکی ضروت ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف مہم بلاامتیاز جاری رہنی چاہیے،کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ سیاحتی مقامات کےترقیاتی کاموں کے آغاز سے قبل اس کے بائی لازاور قواعد بنائے جائیں تاکہ صفائی اور ماحولیاتی تحفظ یقینی بنایا جائے اور زمینوں پر ناجائز قبضے روکے جائیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں اوراس سے محصولات میں اضافہ، روزگار اور ورثہ کو فروغ حاصل ہوگا۔