بٹگرام ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کی مدبرانہ قیادت،مثبت پالیسیوں اور جامع منصوبہ بندی کی وجہ سے ملکی معیشت ترقی کی طرف گامزن ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ وہ بٹگرام کے دور افتادہ پہاڑی علاقے کیتوڑ راجداری میں مقامی مشران سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور نوجوانوں کو کو روزگارکے مواقع ملنے کے ساتھ ساتھ ان کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔