اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے وزیر اعظم کے خصوصی سفیر برائے ترکی بیرسٹرمحسن رانجھا نے کہا ہے کہ بھارت عالمی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہاہے، کمسن جنید احمد کا کیا قصور تھا جسے قابض بھارتی افواج نے گولیوں سے چھلنی کر دیا،اقوام عالم بھارت کے انسانیت سوز رویوں پر ہمارے ساتھ آواز بلند کرے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترک خبر رساں ادارے کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔بیرسٹر محسن رانجھا ،جو پارلیمانی سیکر ٹری اطلاعات بھی ہیں،نے 11سالہ جنید احمد کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ ایک معصوم بچے کا کیا قصور ہو سکتا ہے۔