مصر، 4 لاکھ20 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کے معاہدے

131

قاہرہ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) مصر نے 4 لاکھ20 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کے معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی وزارت تجارت نے نیشنل سروس پراڈکٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے گذشتہ چند روز کے دوران چار لاکھ 20 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کے معاہدوں کو حتمی شکل دی جبکہ آئندہ چند روزمیں مزید دو لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔