چیئرمین سینیٹ کا سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

85

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ مشاہد اللہ خان ایوان بالا کے ایک انتہائی فعال رکن تھے، انکی وفات سے ملک ایک مدبرسیاستدان اور ہم ایک بہترین دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔ سینٹر مشاہد اللہ خان کی وفات ہمارے لیے انتہائی دکھ اور رنج کی گھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان کی ملکی سیاست اور پسماندہ طبقات کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے مرحوم سینٹر کے اہل خانہ ، رفقاء اور احباب کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔