چیئرمین سینیٹ کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

61
چیئرمین سینیٹ کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
چیئرمین سینیٹ کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمعرات کوسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ۔ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور وزیر برائے دفاع پرویز خٹک بھی شریک تھے ۔

ملاقات میں دونوں ایوانوں کے آمدہ اجلاسوں کارروائی قواعدِ و ضوابط کے مطابق چلانے پر اتفاق کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاسوں کی کارروائی خوشگوار ماحول میں چلانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کی نظریں پارلیمنٹ پر مرکوز ہیں۔

ایوان کی کارروائی کے دوران حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ہنگامہ آرائی سے ملک و قوم اور جمہوریت کو کوئی فاہدہ نہیں ہو گا۔ پارلیمنٹ میں موجود عوامی نمائندوں کو عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔