ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر

56
ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر
ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر

کراچی۔18فروری (اے پی پی):ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر کر دیے گئے۔ ترجمان پشاورزلمی کے مطابق جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ کو مسلسل دوسرے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزڈ پشاورزلمی کا بیٹنگ کوچ اور مینٹور مقرر کیا گیا ہے،انہوں نے کراچی میں پشاور زلمی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے اور اور جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کو زلمی فیملی میں ایک بار پھر خوش آمدیدکہا۔ انہوں نے کہا کہ ہاشم آملہ نہ صرف بیٹنگ لیجنڈہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بھی ہیں، انکی پشاور زلمی اور پاکستان سپر لیگ سے وابستگی سے نہ صرف پشاور زلمی بلکہ پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ اس موقع پرہاشم آملہ نے کہا کہ مسلسل دوسرے سال پشاور زلمی اور پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی ہے امید ہے کہ پشاورزلمی سیزن 6 میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔