حکومت ، مسلح افواج اور پاکستانی عوام کسی بھی خطرے یامہم جوئی کے خلاف متحد کھڑے ہیں، دفتر خارجہ

58
حکومت ، مسلح افواج اور پاکستانی عوام کسی بھی خطرے یامہم جوئی کے خلاف متحد کھڑے ہیں، دفتر خارجہ
حکومت ، مسلح افواج اور پاکستانی عوام کسی بھی خطرے یامہم جوئی کے خلاف متحد کھڑے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت ، مسلح افواج اور پاکستانی عوام کسی بھی خطرے یامہم جوئی کے خلاف متحد کھڑے ہیں اور ہمیشہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے آہنی عزم کے ساتھ کام کریں گے۔

یہ بات ہفتہ کو 27 فروری ، 2019 کو بھارت کی غیر ذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی سے متعلق پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جوب دینے کے تاریخی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم دو سال قبل بھارت کی غیر ذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کو بڑے فخر سے یاد کر رہی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کے طویل تنازعہ کے پرامن حل کے لئے پرعزم ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی تھی اور بہادر پاکستان مسلح افواج نے بروقت جواب دیکر بھر مثالی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا

۔دفتر خارجہ نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور ایک بھارتی پائلٹ کوگرفتار کیا ،بعد ازاں گرفتار بھارتی پائلٹ کو امن خیر سگالی جذبت جے تحت کے واپس بھیج دیا گیا۔پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے ایک بار پھر نہ صرف اپنی علاقائی خودمختاری کا بھر پور تحفظ کیا بلکہ انتہائی صبر وتحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ بھی کیا۔