وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارہ مار گرانے کے واقعے کو دو سال مکمل ہونے پر پیغام

53
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام

کوئٹہ ۔27فروری (اے پی پی):اے پی پی )وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارہ مار گرانے کے واقعے کو دو سال مکمل ہونے پر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی مہم جوئی کیخلاف جوابی کارروائی کے دو سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کو مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہوں،

پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا،27 فروری 2019 کو پاکستان فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ہم پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے کیونکہ ملک کے ناقابل تسخیر دفاع میں پاکستان ایئر فورس کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے شاہینوں نے غیور قوم کے شانہ بشانہ دنیا پر ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیاررہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ازلی دشمن جارحانہ عزائم رکھتا ہے جو خطے کے امن اور استحکام کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے ہماری افواج نے جراتمندی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔