وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر اور چینی حکومت کو ملک سے انتہائی غربت کے خاتمے کے لئے کامیابی پر مبارکباد

48
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے چین کے صدر ژی جن پنگ اور چینی حکومت کو ملک سے انتہائی غربت کے خاتمے کے لئے ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ صرف 35 سال میں 75 کروڑافراد کو انتہائی غربت سے نکالا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی کی راہ پر گامزن ممالک کو اس سے سیکھنا چاہیئے۔اسی عزم اور منزل سے ہم اپنے عوام کے لئے بھی ایسا کرسکتے ہیں۔