وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا‏ٹکا اقبال کی وفات پر اظہارتعزیت

66

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ‏ٹکا اقبال کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1980 کی دھائی کی پنجاب کی سیاست کا ایک اور اہم نام دنیا سے اٹھ گیا۔نواز کھوکھر، ٹکا اقبال اور انور عزیز چوہدری اس دہائی کی سیاست کے نشیب وفرازکے عینی گواہ تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے ساتھ طویل نشستیں کہ گویا درجنوں کتابوں کی عرق ریزی کے مترادف تھیں،خدا غریق رحمت کرے۔