سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت پر ہی آغاز ہو گیا

56
سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت پر ہی آغاز ہو گیا
سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت پر ہی آغاز ہو گیا

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت پر ہی آغاز ہو گیا ۔ پولنگ بغیر کسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 12،12 اور سندھ سے سینیٹ کی 11نشستوں پر انتخاب ہورہا ہے جبکہ اسلام آباد کی دو نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیںَ ۔ پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشتوں پر امید وار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔

صوبوں کی نشستوں پر صوبائی ارکان اسمبلی جبکہ اسلام آباد کی نشستوں پر قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔