صحت ہماری اولین ترجیح ہے، انسانی جان بچانے کے لئے اینٹی بائیوٹک کا مناسب استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈریپ آصف روف

69
صحت ہماری اولین ترجیح ہے، انسانی جان بچانے کے لئے اینٹی بائیوٹک کا مناسب استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈریپ آصف روف
صحت ہماری اولین ترجیح ہے، انسانی جان بچانے کے لئے اینٹی بائیوٹک کا مناسب استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈریپ آصف روف

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ایگزیکٹوڈائریکٹر آصف روف نے کہا ہے کہ صحت ہماری اولین ترجیح ہے، انسانی جان بچانے کے لئے اینٹی بائیوٹک کا مناسب استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے برطانوی امداد سے چلنے والے پروگرام فلیمنگ فنڈ کنٹری گرانٹ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ مشاورتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آصف روف نے کہا کہ ہمیں فارمیسی اور ڈاکٹر کے کاموں میں مداخلت کو کم سے کم کرناہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ”انفیکشن اور بیکٹیریا کے لئے کوئی قابل ذکراعداد و شمار موجود نہیں ہیں ، ہم سب کو ان بیماریوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم قیمتی جانوں کو بچانے کا موقع گنوا دیں گے۔

برطانوی امداد سے چلنے والے پروگرام فلیمنگ فنڈ کنٹری گرانٹ پاکستان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈی آر پی) کے عملے کی استعداد کار کو بڑھانے اور انسداد مائکروبیل مزاحمت ، اس کی شدت اور انسداد مائکروبیل مزاحمت کا اندازہ لگانے کے طریقوں کے بنیادی تصورات کا احاطہ کرنے کے لئے دو روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ میں چیف ایگزیکٹو آفس ، (ڈی آر پی) جناب آصف روف نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے دیگر اہم مقررین ڈاکٹر عائشہ رشید ، ٹیم لیڈ ، فلیمنگ فنڈ کنٹری گرانٹ-ڈی آئی ، عاصم روف ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈی آر پی) ، حافظ عالم شیر ، صوبائی فارماکوڑیلینس سنٹر ، پنجاب ،آئی کے۔ ذکریا سلیم ، لاہور یونیورسٹی ، ڈاکٹر ہما ??قریشی شامل تھے۔

تربیت کا مقصد علاقائی صوبائی ریگولیٹری اداروں کے ڈی آر پی عملہ اور عملے کو انسداد مائکروبیل مزاحمت کی اہمیت اور اس معاملے سے متعلق امور سے نمٹنے کے لئے قائم کئے جانے والے اسٹیورشپ پروگراموں کو متعارف کرانا تھا۔ ڈی آئی اے فلیمنگ فنڈ کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ نے شرکاءاور مقررین کا اس پروگرام میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔