چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی آزربائیجان کا دورہ ، آذربائیجان کےصدراور عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں

192
شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

راولپنڈی۔4مارچ (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آزربائیجان کے سرکاری دورہ کے موقع پر آذربائیجان کےصدراور عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی اور سلامتی کے تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف نے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں اور بالخصوص کشمیر اور افغانستان کے حوالے سے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاکستان کی مسلح افواج کی برادر ملک آذربائیجان کی افواج کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں وزارت دفاع پہنچنے پر ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو آذربائیجان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ جنرل ندیم رضا نے ایلی کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔