اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت منگل کو ڈسکوز کی نجکاری اور بحالی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نیپرا، سیکرٹری نجکاری، اور وزارت کے اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ اس خصوصی اجلاس میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسکوز کی بحالی کیلئے وزارت نجکاری ،توانائی اور نیپرا کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ وزیر نجکاری کی طرف سے تمام صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ رکھنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون ضروری ہے، تمام متعلقہ اداروں نے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔