وزیراعظم عمران خان سےسیف اللہ خان نیازی، عامر محمود کیانی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ملاقات

43
سیالکوٹ واقعہ میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سےچیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینٹر سیف اللہ خان نیازی، سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی جبکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے (آ ج)جمعہ کو ہونے والے انتخابات کی حکمت عملی پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال کی روشنی میں آئندہ کی حکمت پر خصوصی گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان نے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اور سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کو نچلی ترین سطح تک فوری تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔