سینٹ میں حکومتی اور اپوزیشن امیدواروں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے جمعرات کو سینیٹ سیکریٹریٹ سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

79

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سینٹ میں حکومتی اور اپوزیشن امیدواروں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے جمعرات کو سینیٹ سیکریٹریٹ سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق چئیر مین سینیٹ کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے حکومتی اتحاد کے امیدوار مرزا محمد آفریدی کی طرف سے سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم جبکہ اپوزیشن کے امیدوار برائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کی طرف سے شیری رحمٰن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

چیئرمین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی اور سید یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری اور مرزا محمد آفریدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔