مسلم لیگ (ن) چھانگا مانگا کی سیاست چاہتی ہے ، پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کر دیا، اپوزیشن ناکامی پر واویلا مچانے اور اداروں کو ہدف تنقید بنانا چھوڑ کر مثبت سیاست کرے،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

52

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) چھانگا مانگا کی سیاست چاہتی ہے لیکن یہ بے نقاب ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، اپوزیشن ناکامی پر واویلا مچانے اور اداروں کو ہدف تنقید بنانا چھوڑ کر مثبت سیاست کرے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ صبح سے لوگ سینیٹ کے اندر پی ڈی ایم کا تماشا دیکھ رہے ہیں، جب ان کی جماعت انڈر 19 یا بچوں کے حوالے ہوگی تو ایسی باتیں دیکھنے کو ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست سرکس سے کم نہیں، اسے انٹرٹینمنٹ چینل پر منتقل کر دینا چاہئے تاکہ عوام اسے تفریح کا ذریعہ بنا سکیں۔

مراد سعید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن میں شفافیت کے لئے عملی قدم اٹھایا لیکن چھانگا مانگا کی سیاست کے خواہاں (ن) لیگ اور ان کے حواریوں کو یہ سیاست پسند نہیں۔ اسی لئے انہوں نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی اور عوام کے سامنے بے نقاب ہوئے۔

اسلام آباد کی نشست پر جس طرح ڈرامہ رچایا گیا آج وہی کھیل ایوان بالا میں دیکھنے کو ملا جب اپوزیشن نے خفیہ کیمرے نصب کرنے کی واردات ڈال کر الزام حکومت پر لگانا چاہا تاہم اس میں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ وہ واویلا کرنے اور اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے مثبت سیاست کریں جس کی طرف عوام دیکھ رہے ہیں۔