اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےبڑھتے ہوئےمثبت کورونا کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کورونا کے برھتے کیسز کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کو ایک خصوصی اجلاس این سی او سی میں ہوا۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق این سی او سی نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا،کورونا وائرس کابڑھتا رحجان شدید تشویش کا باعث ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے،پنجاب، اسلام آباد،کے پی،آزادکشمیرکےبڑےشہروں میں مثبت کیسزکی شرح بڑھی ہیں. اعلامیہ کے مطابق این سی او سی نے وبا کنٹرول کرنےکےپنجاب حکومت کےاقدامات کی تعریف کی،پنجاب کےمختلف شہروں میں لاک ڈاون میں توسیع کیلئے مزیداقدامات زیرغور ہے. این سی اوسی کے مطابق وفاق کی تمام اکائیاں ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکیلئےفوری اقدامات کریں.
اعلامیہ کے مطابق این سی اوسی اجلاس میں کورونا وبا کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر بھی تبادلہ خیال ہوا.خیبرپختونخواکےبعض شہروں میں بھی لاک ڈاون میں توسیع سمیت مختلف اقدامات پرغور کیا گیا. اجلاس میں جنوبی افریقہ اور برازیلین وائرس کے نئے سٹرین کے پیش نظر بعض ممالک سےبین الاقوامی سفرپرمزیدپابندی پرفیصلہ اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کےبعدہوگا.
ایس او پیز پر عمل درآمد ہفتہ آج سے پورے ملک میں نافذ ہوگا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ایک بار پھر معاشرتی رویےکی اچھی مثال پیش کریں اور اجتماعی بھلائی کے لئے کوویڈ سے متعلقہ ایس او پیز پر عمل کریں. 10 مارچ سے بزرگ افراد کی ویکسینیشن مہم چل رہی ہے۔ سینئر شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ویکسی نیشن سنٹز سے ٹیکہ لگائیں۔ صوبے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور بوڑھے شہریوں کو کورونا سے بچاؤ ویکسینیشن کو جاری رکھیں ۔