وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور شہزاد اکبر کی پی ڈی ایم کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت

124
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور شہزاد اکبر کی پی ڈی ایم کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور شہزاد اکبر کی پی ڈی ایم کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاداکبرنے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات،سیاسی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزداراور شہزاد اکبر نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی پر صادق سنجرانی اورمرزا محمد آفریدی کو مبارکباددی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور شہزاد اکبر نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدواروں کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو بھی مبارکباد دی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور شہزاد اکبر نے پی ڈی ایم کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے،اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ،قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،کرپٹ ٹولے نے نان ایشوز پر سیاست چمکاکر اپنا تماشہ خود لگوایا،اس ٹولے کو پہلے بھی رسوائی ملی اور آئندہ بھی یہ رسوا ہوتے رہیں گے، ادارے ہمارا فخر ہیں ،کرپٹ ٹولے کی ہر مذموم سازش ناکام رہے گی،ناکامی اور شکست کا داغ پی ڈی ایم کے بدنام زمانہ ٹولے کے ماتھے پر لکھا جا چکا ہے،

پنجاب میں رپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کا خاتمہ میرا مشن ہے،2 برس میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی،عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاداکبر نے کہاکہ ہم سب پر اداروں کا احترام ضروری ہے، مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جعلی شیر گیدڑ نکلے،کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ،مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔