وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام

40

کوئٹہ۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، وفاقی وزراء، حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز اور بی اے پی کے رہنمائوں نے ظہرانہ میں شرکت کی۔

وزیراعلی ٰنے اس موقع پر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اتحادی جماعتوں کے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سینٹ انتخابات اور دیگر اہم امور پر مکمل اعتماد پر پارلیمانی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا اظہار کر نے پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں، سینٹرز اور اتحادی جماعتوں کا مشکور ہوں۔