سینیٹ انتخابات میں پہلی بار محروم علاقوں کو نمائندگی ملی ہے، اسد قیصر

79
سینیٹ انتخابات میں پہلی بار محروم علاقوں کو نمائندگی ملی ہے، اسد قیصر
سینیٹ انتخابات میں پہلی بار محروم علاقوں کو نمائندگی ملی ہے، اسد قیصر

صوابی۔14مارچ (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پہلی بار محروم علاقوں کو نمائندگی ملی ہے۔ اپوزیشن کھلے دل سے سینٹ انتخابات کے نتائج تسلیم کرے۔اتوار کو وہ یہاں باجا میں سکولاور گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ عوامی فلاح کی قانون سازی میں تعاون کرے۔

سینیٹ میں اوپن بیلٹ کا ہمارا مطالبہ 2013 سے تھا۔ ہم نےبھرپور کوشش کی کہ سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے قانون سازی کریں۔اپوزیشن اگر اوپن بیلٹ کا ہمارا مطالبہ مان لیتی تو آج کسی کو نتائج پر تحفظات نہ ہوتے۔صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی بلوچستان اور سابق فاٹا کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

پارلیمنٹرینز کے ساتھ جو نا خوشگوار واقعہ پیش آیا اس کیلئے سینئر پارلیمنٹرینز کی کونسل قائم کی ہے۔سینئر پارلیمنٹرینز کونسل کے قیام کا مقصد پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنا ہے۔تعلیمی اصلاحات ہمارا اہم ایجنڈا ہے جس پر 2013 سے کام جاری ہے۔

اس سال سے پورے ملک میں یکسان نصاب رائج کیا جائے گا۔صوابی میں آج یونیورسٹیاں اور کالجز بن رہے ہیں۔صوابی کے کونے کونے تک گیس فراہم کی جا رہی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پورے ضلع میں گیس سپلائی کا کام جاری ہے۔