سات عشاریہ آٹھ ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دےدی ،رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیا پر سبسڈی دی جائےگی ، وفاقی وزیر برائےصنعت و پیداوارحماد اظہر کی پریس بریفنگ

110

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےصنعت و پیداوارحماد اظہر نے کہا ہے کہ 7.8ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دےدی ہے،رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیا پر سبسڈی دی جائےگی ،‏معیشت درست سمت میں جارہی ہے ڈالر کی قیمت بھی نیچے آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کا بوجھ لوگوں پر کم سے کم پڑے اور 7.8 ارب روپے کا پیکج اسی کوشش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سب سے زیادہ وقت مہنگائی کو نیچے لانے پر صرف ہوتا ہے اور ہمیں اتنی تباہ حال معیشت ملی تھی کہ تمام کوششوں کے باوجود قرضوں کے بوجھ سے نمٹنا آسان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز ایک تباہ شدہ ادارہ تھا لیکن اس سال کے آخر تک وہ خسارے سے باہر آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بھی مستحکم رہی اور جانی نقصان بھی کم رہا جس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ہم نے بڑی جلدی اقدامات شروع کردیے تھے اور کیسز کی شرح کم رہی، جب پہلی لہر آئی تھی اس وقت ہم نےجو پالیسی بنائی تھی وہ بہت کامیاب رہی تھی اور اسی پر عمل کر کے ہم اسی پر قابو پا لیں گے۔

حماد اظہر نے اس موقع پر بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی پر 40روپے فی کلو، تیل پر 20 روپے فی لیٹر، کھجوروں پر 20 روپے فی کلو اور چاول پر 10 روپے فی کلو تک سبسڈی دی جائے گی۔