وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے وزارت انسداد منشیات میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا، ڈے کیئر سینٹر کے قیام سے خواتین اپنے بچوں کی نگرانی خود کر سکیں گی، وفاقی وزیر انسداد منشیات

129

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ شعبوں سے وابستہ خواتین کے لئے سہولیات کی فراہمی نہایت ضروری ہے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کے روز وزارت انسداد منشیات میں ڈے کیئر سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا مقصد خواتین کے لئے آسانی پیدا کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر خصوصی توجہ اور ان کی دیکھ بھال کے لئے وزارت انسانی حقوق سے تجربہ کار عملہ بلوایا گیا ہے۔

وزارت انسانی حقوق کے تعاون کے بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر کے قیام سے خواتین اپنے بچوں کی نگرانی خود کر سکیں گی ، اس اقدام سے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی بھی مزید بہتر ہوگی۔

وفاقی وزیر نے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کے لئے سیکرٹری انسداد منشیات اکبر درانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی بہن بیٹیوں کے لئے بہتر اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانا چاہئے۔