اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی اور دیوان آف جونا گڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے پاکستان میں پرتگال کے سفیر پاؤلو نیویس پوکنو سے ملاقات کی۔ بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ریاست جوناگڑھ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریاست جوناگڑھ کا تاریخی پس منظر اور برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے متعلق آگاہ کیا۔ بھارتی قابض افواج کے ریاست جوناگڑھ میں ڈھائے گئے مظالم بھی گفتگو کا حصہ رہے۔ مزید برآں جوناگڑھ کیس کی عالمی حیثیت اور موجودہ تناظر پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر پرتگال کے سفیر کو جوناگڑھ پہ خصوصی پالیسی بریف اور دیگر رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔