وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ امور علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

58
سیکٹر ای 12 میں ترقیاتی کام تیز کردیا گیا ہے ، اتھارٹی نے متاثرین زمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف حادثاتی طور پر لیڈر بن تھے، جو بندہ یوسی ممبر نہیں بن سکتا یہاں اسے پہلے وزیر اعلیٰ اور پھر تین مرتبہ وزیراعظم بنا دیا گیا، نینسن منڈیلا، طیب اردوان یا فیڈل کاسترو سے ان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، اپنے دور حکومت میں انہوں نے جس طرح بینظیر بھٹو شہید اور پیپلزپارٹی کا حال کیا ہے سب کو معلوم ہے۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی سنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی نظریہ ہو ، یہ ہمیشہ کہتے ہیں اگر ہمیں موقع ملا تو ہم یہ کر دیں گے وہ کردیں ، انہیں کتنی بار مواقعے ملے جو کچھ انہوں نے کیا سب سے سامنے ہے، شہباز شریف کو پورے پنجاب کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا نہ کہ صرف لاہور کا، انہوں نے اپنی ساری توجہ لاہور پر مرکوز رکھی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، اس میں سارے لوگ اپنے اپنے مفادات کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ہم ان کی وجہ سے کچھ نہیں کرسکے، حکومت اصلاحات لانے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے، پہلے بھی ہم سینیٹ انتخابات میں اصلاحات کیلئے بل لائے تھے جس پر انہوں نے بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت تھی جہاں ہم ایک ایسا لوکل گورنمنٹ سسٹم لے کر آئے جو آج بھی ڈلیور کر رہا ہے، نوازشریف اور مفتی محمود کی تیسری نسل آن پہنچی ہے، اب چالیس سال کی چیزوں کا آپ لوگ اڑھائی سال کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ آج کی مسلم لیگ (ن) کو پتہ ہی نہیں کہ انہیں ڈیفنڈ کس کو کرنا ہے نوازشریف یا مریم نواز کو، مسلم لیگ (ن) صرف جی ٹی روڈ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ انتخابات سے قبل بھی کہا تھا کہ آئیں آکر بیٹھیں بات کریں اب بھی کہتے ہیں، اگلے چھ ماہ کے اندر بہت ساری ترامیم کریں گے، پینل کورٹ ، عورتوں کے حقوق، سینیٹ انتخابات اور کئی دیگر ترامیم لائی جائیں گی۔