آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) اور سری لنکن کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

47
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔19مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) اور کمانڈر سری لنکن آرمی ایل ایچ ایس سی سلوا ڈبلیوڈبلیووی ، آر ڈبلیو پی ، آر ایس پی ، وی ایس وی ، یو ایس پی ، نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خصوصی تعاون کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معززمہمان نے خطہ بالخصوص افغان امن عمل میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کا اعتراف کیا اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ، معززمہمان نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔