اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حقیقی، آزاد اور امیر انسان وہ ہے جس کی روح کی کوئی مادی قیمت نہ لگائی جا سکے۔پیر کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے پاکستان کے نوجوانوں کو کہا کہ ایک آزاد اور امیر شخص درحقیقت وہ ہے جو مضبوط کردار کے طور پر ترقی پا رہا ہوجس کی بنیاد مادی قیمت کی بجائے ایسی روح ہو جس کی کوئی قیمت نہ لگائی جا سکتی ہو۔
وزیراعظم عمران خان نے مولانا جلال الدین رومی کا قول بھی لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ "اپنی روح کو کسی بھی چیز کے بدلے نہ فروخت کریں،یہ واحد چیز ہے جو دنیا میں آپ لے سکتے ہیں اور یہی واحد چیز ہے جو واپس لاسکتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان اس وقت کورنا پازیٹوآنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کئے ہوئے ہیں۔