وفاقی وزیر اسد عمر کا کراچی میں گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب

37

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہےکہ وفاقی حکومت بی آر ٹی منصوبے کو تیز کرنے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے تاکہ کراچی والوں کو درپیش مشکلات کو دور کیا جاسکے ، جو فی الحال مناسب عوامی نقل و حمل کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید سفری سہولیات سے دوچار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی میں گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ایس آئی ڈی سی ایل ، چیئرمین بی او ڈی ، چیف آپریٹنگ آفیسر ایس آئی ڈی سی ایل ، وزارت ریلوے کے نمائندے ، اور ایس آئی ڈی سی ایل کے سینئر افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔چیف آپریٹنگ آفیسر ، ایس آئی ڈی سی ایل بلال میمن نے وزیر کو بی آر ٹی کے آپریشنل اور گرین لائن انفراسٹرکچر پیشرفت اور خریداری اپ ڈیٹ سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔ کے سی آر فریٹ کوریڈور منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے اسد عمر نے وزارت ریلوے ، ایس آئی ڈی سی ایل ، اور پی تھری اے کو ہدایت کی کہ وہ پی پی پی / بی او ٹی طریقوں پر شروع کیے جانے والے باہمی اتفاق رائے سے منصوبوں کو حتمی شکل دیں۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن بی آر ٹی اگست 2021 تک آپریشنل ہوجائے گی۔ انہوں نے ایس آئی ڈی سی ایل سے کہا کہ وہ آئی ای ٹی ایس کے نفاذ کے جزوی اور مکمل حل کے ساتھ مخصوص ٹائم لائن کے حصول کے لئے تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پروٹوٹائپ بسیں 25 اپریل تک جانچ اور کمیشن کے لئے تیار ہوجائیں گی۔
آئی ٹی ایس معاہدہ پیکیج اے پر 26 مارچ 2021 بروز جمعہ کو دستخط ہوں گے جبکہ 2 اپریل 2021 تک پیکیج بی اور آپریشنل اینڈ منٹرننس ایوارڈ مئی 2021 تک دیا جائے گا۔