چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی کوویڈ 19 سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

90

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے وزیر اعظم عمران خان کی کوویڈ 19 سے جلد صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پیر کو پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے اپنے ایک خط میں وزیر اعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔چین کے وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان ان کے ہم منصب عمران خان کی قیادت میں کورونا وبا کے خاتمے میں کامیاب رہے گا۔