پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر وفاقی سیکرٹریٹ، ملحقہ محکمے، ادارے اور دفاتر بند رہیں گے، وزارت داخلہ

63
Ministry of Interior
Ministry of Interior

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر 25 مارچ 2021ءکو وفاقی سیکریٹریٹ، ملحقہ محکمے، ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پاکستان ڈے پریڈ کا شیڈول تبدیل ہونے اور اسلام آباد و راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیل کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں قائم وفاقی سیکریٹریٹ، ملحقہ محکمے، ادارے اور دفاتر 25 مارچ 2021ءکو بند رہیں گے۔