‏کورونا کی تیسری لہرکو کسی طرح بھی غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،وزارت صحت

57
Ministry of Health
Ministry of Health

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزارت قوی صحت سروسز نے خبر دار کیا ہے کہ ‏کورونا کی تیسری لہرکو کسی طرح بھی غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ بدھ کو وزارت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیاہے کہ کورونا کیسز میں اب بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہےجس کے نتیجے میں نظام صحت پر دبائو برقرار ہے۔ اس لیے ہم سب پر لازم ہے کہ احتیاط کو لازمی طور پر اپناتے رہیں تاکہ اس وبا پر جلد قابو پایا جا سکے۔