کورونا ویکسین کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اسلامی شریعت کے تحت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا جائز ہے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی

32

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اسلامی شریعت کے تحت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا جائز ہے، ہر فرد کو وبائی مرض سے خود کو اور دوسروں کو بچانے کے لئے ویکسین لگوانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کورونا وائرس ویکسین کے غلط فہمیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا غلط نہیں ہے، لوگوں میں کورونا ویکسین کے حوالے سے خوف و ہراس اور عدم اعتماد پیدا کرنے کے لئے بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جو کہ بالکل بلاجواز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی اسکالرز کو ویکسین کے خلاف پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا چاہئے اور لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسین لگوانے کی ترغیب دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور حلال ہے اور اس ویکسین کے مضر اثرات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام، مذہبی اسکالرز اور قبائلی عمائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک میں جاری انسداد کورونا وائرس مہم کی مکمل حمایت کریں۔