ڈاکٹر معید یوسف کی ہندوستان میں ہائی کمشنر کے لیے ان کے نام پر غور کرنے کی خبرکی تردید

150

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیراعظم معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امورڈاکٹر معید یوسف نے ہندوستان میں ہائی کمشنر کے لیے ان کے نام پر غور کرنے کی خبرکی تردید کردی۔ جمعرات کا پنے بیان میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ہندوستان میں ہائی کمشنر کے لیے میرے نام پر غور کی خبر بے بنیاد ہے۔