سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پارلیمنٹس کے سپیکر کی چوتھی کانفرنس سے خطاب

106
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پارلیمنٹس کے سپیکر کی چوتھی کانفرنس سے خطاب
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پارلیمنٹس کے سپیکر کی چوتھی کانفرنس سے خطاب

اسلام آبادْ/اناتالیہ۔25مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ سب سے زیادہ دہشت گردی سےمثاثرہ ملک ہونے کے ناطے سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہم پرعزم ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے دی گئ جانی اور مالی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے شہر اناتالیہ میں "دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی رابطے کو مضبوط بنانے” کے بارے میں پارلیمنٹس کے سپیکر کی چوتھی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی وجہ سے امت مسلمہ کو سیکیورٹی کے بے پناہ خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جانی چاہیے اور اسلام بطور امن کے مذہب کے اس کا اصل چہرے کو روشن کرنے کے علاوہ اسلام وفوبیہ سے نمٹنے کے لئے باہمی روابط کو فروغ دینا چاہئے۔

اسپیکر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان وسیع تر علاقائی رابطہ کے لئے اقدامات جاری رکھے گا اور دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی کانفرنس کو علاقائی ضروریات کے لئے موثر بنائے گا۔ رابطے کو علاقائی امن و خوشحالی کا سنگ بنیاد قرار دیتے ہوئے اسپیکر نے فلیگ شپ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان کی طرف سے جاری پیشرفت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے اور یہ خطے میں امن کے حصول کی پاکستان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ قیام امن کے لئے ترکی کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور خطے میں امن اور استحکام کے لئے اس طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد لازمی ہے۔

اسپیکر نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی ناجائز قبصہ کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی افواج کے مظلوم اور نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ انسانی حقوق اور انسانیت سوز صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے خودارادیت کے حق کے حصول کے لیے بھارت پر عالمی دباو ڈالے۔

اناتالیہ میں کانفرنس کے موقع پر ، اسپیکر اسد قیصر نے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی سینٹپ سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین موجودہ پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اسپیکرز نے پاکستان اور ترکی کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے دونوں پارلیمان کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلے کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں ترکی کے تعاون کو سراہا۔ اسپیکر اسد قیصر نے اس اہم علاقائی پارلیمانی کانفرینس کی میزبانی کرنے پر ڈاکٹر مصطفی سینٹوپ کی تعریف کی۔