اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ کیمبرج نے 15 مئی کے بعداو لیول کی سطح کے امتحانات کو ری شیڈول کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیمبرج کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد کیا گیا تاہم کووڈ 19 پروٹوکول پر عملدر آمد کو یقینی بناتے ہوئے ‘A’ اور ‘As’ سطح کے امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔