ترکی نے ہر فورم پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دوشنبے میں ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

50
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہو یا فیٹف،ترکی نے ہر فورم پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے

۔پیر کو دوشنبے میں ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک قیادت کے ساتھ ہمیشہ ملاقات خوشی کا باعث ہوتی ہے ۔مسئلہ کشمیر ہو، فیٹف فورم ہو، ترکی کی حمایت ہمیں ہمیشہ حاصل رہی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کے ساتھ ملاقات بہت سود مند رہی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس استنبول پراسس کا آغاز 2011 میں ترکی نے کیا وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا چلا گیا ،یہ انہی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج اس ہارٹ آف ایشیا – استنبول پراسس کانفرنس میں 15 ممالک ، 16 حمایتی ممالک اور 12 علاقائی و بین الاقوامی تنظیمیں کل اس کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری بھارتی ہم منصب سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ میری بہت سی ملاقاتیں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر متوقع ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران، قزاخستان اور تاجکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ میری ملاقاتیں طے ہیں،میں ہمیشہ مثبت سوچ لے کر میٹنگز میں جاتا ہوں لیکن پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہمیشہ میری اولین ترجیح ہوتی ہے ۔