وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئر صحافی نعیم اصغر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار

71

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بول سے وابستہ سینئر صحافی نعیم اصغر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق شیخ رشید احمد نے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ والدہ کی کمی پوری نہیں ہوسکتی۔والدہ کا رشتہ بےمثال ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائےاوران کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔