اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد کے حوالے سے وزیراعظم کو اقتصادی پہلو ؤں کے حوالے سے بتایا گیا تھا اور اس پر میٹنگ رکھی گئی تھی، اس حوالے سے کوئی تفصیلی بحث نہیں ہوئی تھی۔
جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا طریقہ کار ہوتا ہے کہ کوئی بھی معاملہ پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں جاتا ہے اس کے بعد اس کی سفاشات کابینہ میں پیش کی جاتی ہیں، کابینہ کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں اور پھر اس کی منظوری کے بعد حتمی پالیسی بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپاس اور چینی کی درآمد کیلئے کامرس اور فنانس منسٹری کام کر رہے ہیں ، حکومت کے پاس بہت سارے متبادل ذرائع موجود ہیں۔