وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کا اجلاس

52

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود از زمان خان نے صدارت کی۔فورم کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ، سوات اور پشاور میں آکسیجن کی سہولیات والے مزید 594 بیڈز دیے گئے ہیں۔فورم نے کورونا کیلئے مختص ویکسینیشن مراکز کو 65 سال او اس سے زائد عمر کے افراد کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت دینے پر بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

فورم کو بتایا گیا کہ کنسائنو ویکسین (ایک خوراک) پیر 5 اپریل سے تمام صوبوں میں شروع کی جائے گی۔فورم نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی روکنے کے لئے مانیٹرنگ کے طریقہ کار کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔ضلعی سطح پر کورونا ویکسینیشن کیلئے کال سینٹرز کے قیام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام رجسٹرڈ بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچائو کے حوالے سے ویکسین لگوانے پر بھی زور دیا۔