وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کا سیاحتی سیزن کے عروج پر مالم جبکہ سکی ریزارٹ بند ہونے پر افسوس کا اظہار

54
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری نے سیاحتی سیزن کے عروج پر مالم جبکہ سکی ریزارٹ بند ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مالم جبکہ سکی ریزارٹ کی بندش بہت سے سیاحوں کے پلان کو متاثر کرے گی جنہوں نے رمضان المبارک سے قبل ملک کی بہترین سیاحتی مقام پر آنے کا ارادہ کر رکھا تھا ۔

مالم جبکہ سکی ریزارٹ بند ہونے کے معاملے پر مالم جبکہ سکی ریزارٹ کے انتظامات سنبھالنے والی کمپنی سیمسن گروپ آف کمپنیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے عبوری حکم کی وجہ سے مالم جبہ سکی ریزارٹ کی بندش کا مشکل فیصلہ لینا پڑا ۔

ریزارٹ انتظامیہ نے سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ یہاں آنے سے گریزکریں کیونکہ 9ہزار فٹ کی بلندی پر قائم اس تفریحی مقام پر چیئرلفٹ ، زپ لائن اور اس طرح کی دیگر سرگرمیاں بندہوں گی۔ کمپنی ترجمان کے مطابق انتظامیہ کو عدالتی حکم کے تحت ریزارٹ پر انٹری فیس لینے سے روک دیا گیا ہے ۔