لاہور۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرپارلیمانی لیڈرسینٹ و صدر سنٹرل پنجاب اعجازاحمدچوہدری نے وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر سے ملاقات کی،اعجازاحمدچوہدری نے حماد اظہر کو وفاقی وزیرخزانہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیاگیا ، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کی منفی تحریک دم توڑ چکی ہے ،پی ڈی ایم عوامی نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے بنی تھی، اپوزیشن کا اتحاد گیارہ ٹکڑوں میں بٹ چکاہے، حکومت سے استعفیٰ مانگنے والے خود استعفیٰ دینے پر مجبور ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کا ہمیشہ کے لئے بوریا بستر گول ہوچکا ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کو عوام نے بری طرح مسترد کیا تھا،
انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں 17 سال بعد سرکلرڈیبٹ سرپلس ہونا حکومتی موثر معاشی پالیسیوں کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت مہنگائی میں کمی لانے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، ڈالر میں کمی اور روپیہ کی قدر میں دن بدن بہتر ی آ رہی ہے، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا کسی رعایت کےمستحق نہیں۔