
سکھر۔6اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کی تیسری لہرکے باعث ٹرینوں کوبند کرنے کا کہا ہے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔سکھرمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرینوں اور بسوں میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد لازمی ہے، کرونا کی موجودہ تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، ہرشخص کو احتیاط برتنی ہوگی۔اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کے کسی کنٹریکٹ ملازم کو مستقل نہیں کیا جائے گا
البتہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔محکمہ پر پینشن کا بھی بہت زیادہ بوجھ ہے،ہم نے ریلوے کو منافع بخش اور بہتر ادارہ بنانا ہے۔این سی او سی نے کرونا کی تیسری لہرکے باعث ٹرینوں کوبند کرنے کا کہا ہے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اس سے غریب لوگ پریشان ہونگے کیونکہ ٹرین غریبوں کی سواری ہے۔