اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے عمران خان ایک اعلیٰ کتاب ہے۔اس کتاب کو پڑھو گے تو لازمی کچھ نہ کچھ سیکھ جاؤگے۔ اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ میں نے اس کتاب سے یہ سیکھا کہ جب تک کامیابی نہ ملے تب تک دیکھوبڑا خواب دیکھو،الله پر یقین مضبوط رکھو ،کوشش جاری رکھو اور آگے بڑھتے جاؤ کامیابی ایک دن تمہارا مقدر ضرور بنے گی۔