اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے، وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے عمران خان پچاس لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں اب شرمندہ ہیں،
ترقی کا سفر جاری رہے گا، انشاللہ۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کے بعدآج وزیر اعظم سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہی ہیں،وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔