وزیر اعلی عثمان بزدارکا امن و امان اور راستے بحال ہونے پر اظہار تشکر

63
آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانیوالے بے نقاب ہو چکے،عثمان بزدار

لاہور۔14اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے امن و امان اور راستے بحال ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پنجاب کے تمام علاقوں میں بیشتر راستے کھل چکے ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں – پولیس ، انتظامیہ اور دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں –

وزیر اعلی نے کہا کہ شہریوں نے مشکل وقت میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کر کے اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے – حکومت قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے -کسی کو بھی شہری یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے-

وزیر اعلی عثمان بزدار نے واضح کیا کہ تشدد اور ہنگامہ آرائی کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں – قانون توڑنے والوں اور امن و امان متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-