حکومت مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے پر عزم ہے،وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان

117
موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی وزیرعمرایوب خان کا کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے پر عزم ہے،اس سال آئل و گیس کے بیس بلاکس نیلام کئے گئے،نئے آف شور آئل و گیس کے بلاکس پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کوآئل و گیس ای اینڈ پی کمپنیوں کے سی ای اوز/ ایم ڈیز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں تیل و گیس کی دریافتوں و پیداوار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

تیل و گیس کمپنیوں نے ای اینڈ پی کے شعبہ میں کئے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہا اور شعبے کی ترقی کیلئے شکریہ ادا کیا ۔عمر ایوب نے کہا کہ ای اینڈ پی کا شعبہ تیل و گیس کی سپلائی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، حکومت نے مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کو بڑھانے پر کام شروع کیا ہے، عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالتے ہی تیل و گیس کے بلاکس آوکشن کئے، اس سال آئل و گیس کے بیس بلاکس نیلام کئے گئے، نئے آف شور آئل و گیس کے بلاکس پر کام کیا جا رہا ہے،ای آینڈ پی کا شعبہ کی ترقی سے ملک میں وسیع کاروباری و سرمایہ کاری آئے گی، عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے پٹرولیم کے شعبہ میں کاروبار میں آسانی کے اقدامات شروع کئے ہیں تاکہ شعبہ ترقی کرے۔