وزیر اعظم عمران خان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفون پر رابطہ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

83

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے جمعرات کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

دونوں رہنماوں نے رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔بات چیت کے دوران دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی تناظر میں حال ہی میں افغانستان سے مجوزہ امریکی فوجی انخلا سے قبل افغان تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان نے امریکہ طالبان امن معاہدے اور اس کے نتیجے میں انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کی مکمل حمایت اور سہولت کاری فراہم کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات نے ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے جس کو بروئے کار لاتے ہوئے افغان قیادت جامع ، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

ترکی کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے سیاسی حل کے لئے کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کے لئے اعلی سطح کے تبادلوں میں اضافہ کیا جائے گا۔