اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج جمعہ کو سکھر میں سندھ کے 14 اضلاع کے ترقیاتی کاموں کے لئے 446 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ہر فیصلے سے ثابت کیا ہے کے وہ قومی سوچ رکھنے والے واحد لیڈر ہیں. وہ کسی خاص خطے کے لئے نہیں پوری قوم کے لئے سوچتے اور فیصلے کرتے ہیں ۔